اسلام آباد: ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ، کہا پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے ۔
انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کے دورے میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا دنیا کو اندازہ ہی نہیں ۔ ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی ۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خوراک ، شیلٹر اور طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے ۔ متاثرین کی مشکلات بیان کرتے ہوئے انجلینا جولی کی آنکھیں بھر آئیں ۔
واضح رہے کہ دورہ سندھ میں اقوام متحدہ کی سفیر نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پاکستان کو اس بحران سے نکلنے کے لیے عالمی مدد کی ضرورت ہے ۔
تبصرے بند ہیں.