پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 مریض دم توڑ گئے

10

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ آج ملک میں کورونا سے 2 مریض دم توڑ گئے ۔

 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 121 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.