مسلم لیگ (ن) نے شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

25

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا مشہود سمیت دیگر رہنماؤں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاءنے شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کا الزام عائد کرنے پر شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، ہم ان کا ہر جھوٹ ان کے منہ پر ماریں گے اور ان کو عدالتوں میں لائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62، 63 کی زد میں آتے ہیں، شہباز گل میں ذرا سی بھی شرم ہے تو ہمارے قانونی نوٹس کا جواب قوم کے سامنے رکھیں، ہم نے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کے ثبوت سامنے رکھے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان ملک میں جھوٹ کی بنیاد پر ایک بیانیہ بنارہا ہے، 21 سال میں قوم کو جھوٹ بولنا، بدتمیزی سکھائی گئی، دشمنوں والا کام پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں نے کیا، عمران خان نے امریکی فرموں سے لابنگ کروائی، وہ اپنے جھوٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام ہی نہیں ہے، عمران خان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھال سکتا، یہ لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ کی، توشہ خانے میں چوری کی، عمران خان گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ 
پنجاب میں تبدیلی حکومت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ گیم پلان تیار ہے اور سب کو اس بارے میں معلوم بھی ہے، کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا ہی جا رہا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.