اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دئیے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

11

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کیخلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لئے جانے پر اسے خارج کر دیا ہے جس کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ہم اس کیس کے سلسلے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ 
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے واپس لئے جانے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی ہے۔ 
واضح رہے کہ اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا جسے سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.