وزیراعظم کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی ترسیل میں تیزی لانے کی ہدایت

14

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی ترسیل میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں امدادی کارروائیوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ حکام امدادی کارروائیوں میں تیزی لائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ خیموں کا آرڈر دے چکے ہیں ، ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

 

وزیراعظم نے بتایا کہ سمرقند میں چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر بات چیت ہوئی جبکہ چین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس اور پاکستان کا تباہ کن سیلاب کے بعد معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تعاون پر اتفاق ہوا ، فرانس سال کے اختتام تک ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو میں حصہ ڈالنا ہے ۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اس کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر بحال کرنے اور اس کی تعمیرنو میں مدد کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.