پاکستانی ٹیم کو شکست ، پہلا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ کے نام

28

کراچی :انگلینڈ کی ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے باآسانی 6 وکٹوں کامیابی حاصل کی۔

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کےپہلےمیچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

پاکستانی ٹیم نے اننگز کا آغاز تو اچھا کیا لیکن بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی کوئی کھلاڑی جم نہ کھیل سکا۔ محمد رضوان نے نصف سنچری سکورکی ۔مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.