چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے بڑا ریلیف

75

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیلئے بڑا ریلیف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف دیگر دفعات کا کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دیا ۔

 

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ۔

 

سماعت کے دوران وکیل علی ظفر نے کہا کہ پہلے 4 تحائف 2019/2018 کے ہیں ، چاروں تحائف اسی سال فروخت کر دیئے تھے ، تحائف کے فروخت کی رسید انکم ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے ، تحائف کی 5 کروڑ 80 لاکھ آمدن پر جو ٹیکس دیا وہ ڈکلیئر کیا ہے ۔

 

ممبر الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ آپ نے جس رقم سے توشہ خانہ سے تحائف خریدے وہ رقم کہاں سے آئی ؟ جس پر وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ بات نہیں بتا سکتے ، الیکشن کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.