کار کی 13 نمبر کی پلیٹ 26 کروڑ 70 لاکھ روپے میں فروخت 

68

 

دبئی: گاڑیوں کے مہنگے نمبر رکھنے کے شوقین افراد کیلئے خبر ہے کہ دبئی میں کار کی 13 نمبر کی پلیٹ 26 کروڑ 70 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

 

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق  AA 13 رجسٹریشن  نمبر کی پلیٹ سب سے مہنگی فروخت ہوئی ۔ گرینڈ حیات دبئی ہوٹل میں منعقد ہونے والی مخصوص گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے لیے 110 ویں کھلی نیلامی میں 90 پلیٹیں فروخت کیلئے رکھی گئی تھیں ۔ جن کی فروخت سے آر ٹی اے کو 3 کروڑ 70 لاکھ درہم (تقریباً 2 ارب 23 کروڑ روپے) ریونیو ملا ہے۔

 

بولی کے دوران پلیٹ نمبر 70 یو 30 لاکھ  درہم ،  1000 زیڈ 22 لاکھ درہم اور پلیٹ  99999 وی 12 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.