پرویز الہٰی کا منشیات کی خریدو فروخت اور استعمال پر سزائے بڑھانے کا اعلان 

49

 

اسلام آباد: پنجاب میں تعلیمی اداروں کو  منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022کا مسودہ تیار  کرنے ، منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ر حجان پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔

 

انہوں نے کہاکہ ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظو رکرایا جائے گا۔ اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.