وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کرپشن ریفرنسز واپس

79

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کے تحت وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سمیت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں ترمیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس ہو گیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) میں کرپشن کا ریفرنس واپس لیا گیا ہے۔
اسی طرح سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ میں مبینہ خرد برد کا ریفرنس بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد مضاربہ سکینڈل اور کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس لے لئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.