پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے: شیخ رشید

5

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤکے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے۔ گینگ آف تھری زرداری، نواز فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے۔ نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے مدد ملی۔‘ 

تبصرے بند ہیں.