اسلام آباد: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہو گیا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار614 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی اور کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہو گیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جائے گا۔
حکومت نے والدین پر بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ویکسین بچوں کو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد دیتی ہے اور سکول ، گھر اور اردگرد پھیلنے سے روکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.