سیلاب متاثرین کیلئے بھارت کی مدد نہیں چاہیے: بلاول بھٹو کا دبنگ انٹرویو

153

 

سمر قند : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے بھارت کی مدد نہیں چاہیے۔ ہم اپنے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں دنیا بھی ہمارے ساتھ ہے۔ 

 

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک تمام رہنما چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ہو لیکن وزیر اعظم پاکستان کی بھارتی وزیر اعظم سے اس معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ابھی ہم نے فیصلہ نہیں کیا کہ بھارت میں ہونے والے شہنگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں۔

تبصرے بند ہیں.