شاہین شاہ آفریدی لندن میں علاج کے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں، پی سی بی نے اعتراف کر لیا

18

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعتراف کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لندن میں علاج کے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں ۔

 

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی دبئی سے لندن کا ٹکٹ خود ادا کیا ، تاہم شاہین شاہ کے ری ہیب کے اخراجات پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو ادا کیے جائیں گے ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ  پر الزام عائد کیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے ۔

 

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کر رہا ہے جبکہ میں یہاں سے بیٹھ کر اس کیلئے ڈاکٹرز کا انتظام کر رہا ہوں ۔

 

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی سی بی نے 29 اگست کو شاہین شاہ آفریدی کو ناصرف لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا بلکہ ڈاکٹرز کے انتظام کا بھی ذکر کیا تھا لیکن شاہین آفریدی خود سب کچھ کر رہا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.