انٹربینک میں ڈالر 237 روپے کا ہو گیا

27

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کے باوجود انٹر بینک میں روپے کی قدر سنبھل نہ سکی اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 237 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 242 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 156 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 615 پر آ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.