روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی پر ترکیہ کا اتفاق

56

تاشقند: ازبکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سمرقند میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی جس دوران روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان نے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دونوں ملکوں کے سربراہان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج سکیل منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر اتفاق بھی کیا۔ 
ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کیلئے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاءمیں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امور کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.