لاہور : وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اوراحسن اقدام کیا ہے ۔ صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی ۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی کو ایک فیصد مقرر کردیا۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا۔پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے ۔فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.