وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے

15

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچے ہیں جس کے بعد وہ ہفتہ 17 ستمبر کو لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتوار 18 ستمبر کو (ن) لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کیساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ 
ذرائع کے مطابق شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں انہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے، بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کیلئے روانہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.