پاک، انگلینڈ ٹی20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

28

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک باؤچر کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمینٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس میزبانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے آج پاکستان پہنچی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 20 ستمبر کو پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ 
سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم جبکہ بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے جمع ہونے والی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.