شہباز گل کی رہائی کے بعد پہلی ٹوئٹ 

60

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے رہائی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کی آیت شیئر کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔ 
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، پارٹی اور عمران خان کیلئے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔‘ 

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر مبنی تقریر اور اداروں کے خلاف بیانات پر شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.