انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

21

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے جسے لانے والی پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے جس کیلئے ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے اور اسے خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے جہاں کھلاڑی آج پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے چار میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے اور 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاک انگلینڈ سیریز کے چار میچز میچ20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں میدان سجے گا۔

تبصرے بند ہیں.