اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماو¿ں فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے پر اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اورچاروں صوبوں کی پولیس آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست کی آج ہی سماعت کرنے اور ریلیف دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.