پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونے والا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

73

سڈنی: پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونے والا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا ، پاکستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کر لیا ۔ قومی ٹیم کے ایس ایم کاظمی اور محمد اسلم نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.