پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

5

اسلام آباد: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض کورونا وبا کا شکار بن گئے جبکہ 82 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 973 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 118 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فی صد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا وبا کے شکار 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.