عمران خان 92 ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ،ان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ تباہ کردی گئی: کامران اکمل 

211

 

لاہور : پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان 92ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ 40، 45 سال سے جو سسٹم چل رہا تھا صرف ایک بندے کی خواہش پر نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی ۔ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی ۔ نئے نظام سے نئے کھلاڑی ہی نہیں آ رہے ۔

 

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ وہ 1992ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔ ان کے فیصلے سے ملک میں نئے کھلاڑی نہیں آرہے ۔ نئے سسٹم سے دو سے تین کھلاڑی مجھے نکال کر دکھادیں۔

تبصرے بند ہیں.