ملکہ برطانیہ کا وہ خط جو 2085 ء تک پڑھا نہیں جاسکتا

40

سڈنی: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوّم  نے  آسٹریلوی عوام کیلئے ایک ایسا خفیہ لکھا تھا جسے مزید 6 دہائیوں تک کھولا نہیں جاسکتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ملکہ یا بادشاہ ، آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملکت ہوتا ہے ، اس قانون کے  تحت ملکہ لزبتھ دوم  بھی آسٹریلیا حکمران رہیں ۔

اپنے 70 سالہ دور اقتدار میں  ملکہ برطانیہ نے 16 مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا اور 1986 میں کئے گئے آسٹریلوی دورے کے موقع پر ملکہ نے سڈنی کی عوام کیلئے ایک خط لکھا جسے سڈنی کی کوئن وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا۔

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی جانب سے خط پر تحریر  ہے  کہ ’سال 2085 میں اس خط کو کھولا جائے گا اور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا‘   اس  خط پر  ملکہ الزبتھ دوّم کے دستخط بھی موجود   ہیں۔

رپورٹس  کے مطابق یہ خط آسٹرلیا کی کوئن وکٹوریہ بلڈنگ میں  ایک  شیشے کے باکس میں محفوظ کیا گیا ہے ۔اس خط کو 63 سام بعد عوام کو سنایا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.