کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی

28

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث ایک بار پھر شاہراہیں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کا موسم اب بھی خوشگوار ہے اور محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ناصرف کراچی بلکہ سندھ کے دیگر شہروں میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹھی، عمرکوٹ، بدین اور تھرپارکر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کئی شاہراہیں ڈوب گئی تھیں تاہم آندھی اور بارش کے بعد کراچی میں قوس قزح کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.