راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی اور (ن) ، (ش) کی سیاست آرپار ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے۔ سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہو گئی ہے۔ یو این کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔ نہ کوئی غیر ملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔ عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی ہے۔‘
گندم کی قیمت2ہزار سے4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانےپر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سےپہلےہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔UNکے سیکرٹری جنرل کوبھی چندےکی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانےپربھی پابندی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔ یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے۔ (ن) اور (ش) کی سیاست آرپار ہو جائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی، پھر کسان کیا کرے گا اور غذائی بحران پیدا ہو گا۔‘
مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔UNکا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی اورPDMالیکشن سے پہلےٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائےگی،پھر کسان کیا کرےگااورغذائی بحران پیدا ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
تبصرے بند ہیں.