شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

20

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ بتایا گیا تھا کہ 14 ستمبر کو سماعت ہے، اب کل سماعت رکھ لیں۔
شہباز گل کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور سے اس کیس کیلئے آئے ہیں، کل نہیں پھر سماعت 15 ستمبر کو رکھ لیں، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر دلائل 15 ستمبر کو طلب کر لئے ہیں۔ 
دوسری جانب لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست بغیر کسی کارروائی کے 30 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔ 
درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز گل نے کمپنی پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ شہباز گل کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ 

تبصرے بند ہیں.