فیلڈنگ اور بیٹنگ ناکام ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا 

165

 

دبئی : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کی کرکٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔ پاکستانی کی فیلڈنگ اور بیٹنگ دونوں ناکام رہیں۔

 

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی خواہش صرف خواہش ہی رہی ۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

 

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ رضوان 55 کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور پوری ٹیم 147رنز بنا سکی اس طرح سری لنکا نے میچ 23 رنز سے جیت لیا۔

تبصرے بند ہیں.