استعفیٰ واپس کیوں لیا؟ پی ٹی آئی نے عبدالشکور شاد کو پارٹی سے نکال دیا 

164

کراچی : استعفیٰ واپس کیوں لیا؟ پی ٹی آئی نے عبدالشکور شاد کو پارٹی سے نکال دیا  ہے ۔عبدالشکور شاد نے استعفیٰ واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 

 

نیو نیوز کے مطابق استعفیٰ واپس لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے عبدالشکورشاد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری سے ایم این اے عبدالشکور شاد نے اسلا م آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ پارٹی آفس میں ٹائپ کرکے استعفے سپیکر کو دیے گئے ہیں۔

 

دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے استعفیٰ منظوری کیخلاف پی ٹی آئی ایم این اے عبدالشکور شاد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 246 کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔   عدالت نے کہا ہے کہ وکیل کے مطابق استعفے پر نہ کوئی تاریخ تھی نہ ہی کسی کو ایڈریس کیا گیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ درخواست گزار اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہی نہیں ہوا ۔

تبصرے بند ہیں.