’سیلاب زدہ علاقوں میں مواصلاتی نظام دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں‘

17

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے ۔ مواصلاتی نظام دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، نقصانات اور بحالی کے کاموں کا فضائی جائزہ لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری مدد کرے ۔

 

اس سے قبل سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کو "تصور سے باہر” قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی ہے ۔ پاکستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے ، پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں ، جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں صوبے میں سیلاب سے تباہی اور متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.