وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس سکھر پہنچ گئے

12

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس سکھر پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم اور انتونیوگوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

 

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہے ۔ اس مشکل وقت میں عالمی برادری کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔ دنیا میں آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

انتونیوگوتریس نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں ۔ ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی ہے ۔ پاکستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے ۔ دنیا کو مل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.