انکی حکومت میں کئی کام ایسے ہوتے رہے جن کا علم ہی نہیں ہوتا تھا: عمران خان

79

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انکی حکومت کے دوران کئی کام ایسے ہوتے رہے ہیں جن کا علم ہی نہیں ہوتا تھا ، لیکن بدنامی ہماری ہوتی تھی ۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو گھر سے اٹھا کر ہتھکڑی لگانے کا علم بعد میں ہوا ۔ اسی طرح مطیع اللہ جان کے اغوا کا بھی بعد میں پتہ چلا ، یہ سب غلط ہے ۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعوں کی تفتیش کیلئے کمیشن قائم ہونا چاہیے ۔ جو اصل حقائق اور ایسے واقعوں کے ذمہ داروں کو سامنے لائے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.