کراچی والوں کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی

9

 اسلام آباد: نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کیلئے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 31 اگست 2022ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب درخواست کی منظوری دیدی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جبکہ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے لائف لائن صارفین کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.