پاکستان سے محبت کا رشتہ ہے،عوام کو مشکل میں دیکھ کر افسوس ہوا، عالمی برادری فوری مدد کرے : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 

16

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ افغان مہاجرین کی طویل عرصے سے میزبانی پر پاکستان لائق تحسین ہے۔ پاکستان متعدد علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔

 

دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیوز کانفرنس میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا نہیں آج کا خطرہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کو براہ راست پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو دیگر ممالک کی مدد کرنا چاہیے۔ پاکستان کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے۔ پاکستانیوں کو مشکل میں دیکھ کر افسوس ہوا۔

تبصرے بند ہیں.