میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

28

لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق بلے باز میتھیو ہیڈن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں برسبین میں میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 
سابق آسٹریلین بلے باز میتھیو ہیڈن اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا۔
سابق لیجنڈری آسٹریلین بلے باز میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پر جوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں، ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.