ایشیا کپ ٹی 20، سپر فور مرحلہ کا آخری میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

27

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 میں سپر فور مرحلہ کا آخری میچ آج دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہو گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج سپر فور میں سری لنکا کے خلاف آخری میچ کھیلے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلوں کا امکان ہے ۔ شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جن کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے ۔

 

پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل میچ اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

 

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.