انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

34

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کے باوجود بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے اور انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 234 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.