کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے موقع ہی نہیں دیا گیا: عمران خان 

58

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے موقع ہی نہیں دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ پڑھ لیں کہ ملک کس طرف جا رہا ہے، جو مرضی کر لیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔ 
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے، نہ گرفتاریاں کیں اور نہ انتقامی کارروائی کی، کچھ کیس تھے جن کا بعد میں پتہ چلتا تھا کہ ایسا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں ہے۔ 
سلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ کچھ ہی دیر بعد سنا دیا تھا۔ 
عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 2 ہفتوں بعد یعنی 22 ستمبر کو عدالت پیش ہوں گے اور ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.