لاہور: پاکستان اور افغانستان کے اہم میچ میں افغان کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے رویے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحت شروع ہو گئی ۔
سوشل میڈیا صارفین نے کل کے میچ میں افغانستان کی ٹیم اور تماشائیوں کے رویے کی مذمت کی ، اس سلسلے میں پاکستانی صارفین نے بھی افغان کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔
میچ کے دوران آصف کو آؤٹ کر کے افغان باؤلر فرید احمد آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے ، آصف سے بدتمیزی کی ، امپائر کی مداخلت کے باوجود دونوں کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
گراؤنڈ میں تلخی کے بعد افغان تماشائی بھی اخلاقیات بھول گئے اور میچ ہارنے کے بعد پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں اٹھا کر مارنے لگے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ فور کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ نسیم شاہ نے مسلسل دو چھکے لگا کر گرین شرٹس کو فائنل کا ٹکٹ دلایا اور ساتھ ہی افغانستان اور بھارت کو گھر کا راستہ دکھایا ۔ فائنل میں پاکستان سری لنکا سے مقابلہ کرے گا ۔
تبصرے بند ہیں.