جریدے اکانومسٹ کی 2 خبروں نے عمران نیازی سے متعلق ہماری باتوں کی تصدیق کردی: وزیراعظم

127

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جریدے اکانومسٹ کی دو خبروں نے عمران نیازی سے متعلق ہماری باتوں کی تصدیق کر دی ۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیریں ۔ عمران نیازی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا تھا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے ۔

 

واضح رہے کہ انٹرنیشنل مونیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق حکومت نے اہداف اور وعدوں سے انحراف کیا ، وعدہ خلافی سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔

 

آئی ایم ایف نے کنٹری رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سابق حکومت نے قرض پروگرام میں طے کیے گئے اہداف اور وعدوں سے انحراف کیا جس سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔

 

تحریک انصاف کی حکومت نے وعدہ خلافی کرکے پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی ، ٹیکس چھوٹ دینے سے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے ميں اضافہ ہوا ۔ اس طرح زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر گرنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔

 

آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر واپس لانے کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.