فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

50

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار 50 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 702 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 1 ہزار 50 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 901 روپے کم ہوئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جبکہ10 گرام سونا ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 ہزار 480 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1 ہزار 268 اعشاریہ 86 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.