پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

8

شارجہ: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور افغانستان کی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ 
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ 
افغانستان کی قیادت محمد نبی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمن، فرید احمد ملک اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.