ایف آئی اے نے وزیراعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو طلب کر لیا

52

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر شہبازشریف پر الزامات لگائے تھے جس پر ایف آئی اے نے امجد شعیب کو طلب کیا ہے۔ 
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بے بنیاد تجزیوں اور تبصروں کے ذریعے عوام کو ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ 
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ 
واضح رہے کہ امجد شعیب ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر باقاعدگی سے پروگرام کرتے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کس الزام پر طلب کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک ’وی لاگ‘ میں کہا تھا کہ قطر میں وزیراعظم شہباز شریف اور اسرائیلی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.