ٹوکیو: جاپان کے شوجی موری موتو بظاہر کچھ نہ کرنے کے 71 ڈالر لے کر بے روز گار اور فارغ رہنے والوں کیلئے مثال بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 38 سالہ شوجی موری موتو درحقیقت خود کو کرائے پر دیتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وجود کرائے پر دیتے ہیں ۔ میرا کام صرف یہ ہے کہ جہاں جہاں میرا گاہک جائے وہاں جاتا ہوں اور وہ مجھے اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے، تاہم میں اس کے باوجود کوئی کام نہیں کرتا بس اس کے ساتھ بیٹھا رہتا ہوں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف حوالے سے بہت زیادہ مقبول ہیں بلکہ گزشتہ چار برس میں 4000 سیشن کرنے کے بعد خطیر رقم کما چکے ہیں ۔
دوسری جانب ٹویٹر پر اس کے مداحوں کی تعداد تیزی سے بڑھتے ہوئے اب ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ ٹویٹر سے ہی اسے کام مل جاتا ہے اور ایک چوتھائی افراد بار بار اس کی خدمات لیتے ہیں ان میں سے ایک شخص نے شوجی موری موتو کو 270 مرتبہ بلایا ہے۔ جو اسے پارک میں لے جاتا ہے اور شوجی موری موتو اس کے سامنے جھولے میں بیٹھ جاتا ہے ۔ تاہم شوجی موری موتو کسی جسمانی مشقت یا قربت کا کوئی کام نہیں کرتے ۔
تبصرے بند ہیں.