شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی

52

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ شہباز شریف نے مصروفیات کے باعث حاضری سے معافی کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ 
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے باعث شہبازشریف پیش نہیں ہو سکے جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ کیا وہ 10 منٹ کیلئے نہیں آ سکتے۔ 
جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس کونسا روز چل رہا ہے کہ شہباز شریف کیلئے آنامشکل ہے، شہباز شریف کا شیڈول دیا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.