عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو کوئی خطرہ نہیں

34

نیویارک: عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو کوئی خطرہ نہیں ، اس سال کے اختتام تک ڈالر کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے کوئی رکاوٹ دور دور تک نظر نہیں آ رہی ہے ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں نئی نوکریوں میں تیزی سے اضافے نے امریکی معیشت میں کساد بازاری کے تمام خدشات دور کر دیئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈالر نے اپنی مدمقابل تمام کرنسیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے کا سفر جاری رکھا ہوا ہے ۔

 

اس وقت عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو اور جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں بیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

 

فیڈرل ریزرو نے شرح سود مزید بڑھانے کا اشارہ دیا تاہم واضح کیا نئی شرح سود میں بڑے اضافے کی امید نہ رکھی جائے ۔ اپنی گرتی ہوئی کرنسیوں کو سہارا دینے کے لئے یورپین سینٹرل بینک اور بینک آف انگلینڈ نے شرح سود مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا ۔

 

ادھر جاپان بھی شرح سود بڑھانے کے لئے پر تول رہا ہے ، پاکستان میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ روپیہ کمزور ہو رہا ہے اور ہر گزرتے دن ڈالر مضبوط ہوتا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.