مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

12

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی مگر 4سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے۔ 
انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چوہدری شوگر مل کاچالان پیش نہیں کر سکا جبکہ کسی شخص کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرے۔ 

تبصرے بند ہیں.