ایشیا کپ 2022: پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ آج ہو گا

23

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان آج افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

 

آج کا میچ پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے بہت اہم ہے اگر پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو بھارت اور افغانستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی ۔ جس کے بعد فائنل میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

 

گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے سپرفور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.